1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستفرانس

فرانسیسی یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج

26 اپریل 2024

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک معروف یونیورسٹی کے طلبہ نے امریکی جامعات میں غزہ سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں سے متاثر ہو کر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

https://p.dw.com/p/4fE8w
نیویارک یونیورسٹی کے طالب علم فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے
نیویارک یونیورسٹی کے طالب علم فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئےتصویر: Fatih Aktas/AA/picture alliance

غزہ میں جاری جنگکے خلاف درجنوں طلبہ نے پیرس کی معروف سیائنس پو یونیورسٹی تک رسائی روک دی اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرے۔

فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے سیائنس پو کے درجنوں طالب علموں نے وسطی پیرس میں ایک کیمپس کی عمارت کے داخلی راستوں کو رکاوٹوں کی مدد سے بند کر دیا، اور کھڑکیوں اور داخلی دروازے پر فلسطینی جھنڈے بھی آویزاں کیے۔

سیائنس پو کے ایک طالب علم ہشام نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، '' جب ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ اور اب آسٹریلیا میں کیا ہو رہا ہے تو ہم واقعی امید کر رہے ہیں کہ فرانس میں بھی ایسا ہوگا۔‘‘

فرانسیسی یونیورسٹی کے طالب علم امریکی جامعات میں جاری احتجاج سے متاثر ہیں
فرانسیسی یونیورسٹی کے طالب علم امریکی جامعات میں جاری احتجاج سے متاثر ہیںتصویر: Caitlin Ochs/REUTERS

انہوں نے کہا کہ طالب علم چاہتے ہیں کہ سیائنس پو  یونیورسٹی اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرے۔

یونیورسٹی میں اس سے قبل بدھ کی شام بھی مظاہرے کی کوشش کی گئی، جس میں ایک سو کے قریب طالب علم شامل ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا جس نے انہیں کیمپس سے ہٹا دیا۔

امریکی یونیورسٹیوں احتجاج سے متاثر

پیرس کی اس معروف یونیورسٹی کے طالب علم کولمبیا اور دیگر امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے رد عمل میں متعدد امریکی یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

اب تک کئی امریکی جامعات میں متعدد طالب علموں اور اساتذہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

US: Columbia extends deadline to end Gaza student protests

دوسری جانب مظاہرین پر سامیت دشمنی کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کی جنگ سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں تقریبا 1200 افراد ہلاک ہوئے اور 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں وسیع پیمانے پر زمینی حملے شروع کیے، جس کے بارے میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 34000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ش ح/م ا/ک م (روئٹرز، اے ایف پی)