1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہفرانس

فرانسیسی استاد کے قتل کی تعریف پر برطانوی شہری کو قید کی سزا

12 مئی 2023

فرانسیسی استاد سامویل پیٹی کے قتل کی تعریف کرنے اور ان کے کٹے ہوئے سر کی تصاویر پوسٹ کرنے والے اجمل شاہپل کو برطانیہ کی ایک عدالت نے ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

https://p.dw.com/p/4RGzM
Frankreich Attentat l Jahrestag der Ermordung des Lehrers Samuel Paty
تصویر: Alain Jocard/AFP/Getty Images

41 سالہ اجمل شاہپل کو برمنگھم کی کراؤن کورٹ نے مارچ میں مجرم قرار دیا تھا۔ شاہپل پر جرم ثابت ہوا تھا کہ اس نے دہشت گردی کرنے اور اس کو ہوا دینے کی حوصلہ افزائی کی۔

فرانسیسی ٹیچر کے سر قلم کرنے کے الزام میں مزید چار طلبہ گرفتار

فرانس: استاد کا سر کاٹنے والا مبینہ حملہ آور 18 سالہ چیچن تھا

ٹوئٹر پر شاہپل نے پیٹی کے قاتل کو''شیر کی طرح بہادر‘‘ قرار دیا تھا۔ قاتل نے اس فرانسیسی استاد کا قلم کردہ سر پیرس کی گلیوں میں پھینک کر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، جب کہ شدت پسندوں نے وہ تصاویر پھیلائی تھیں۔

اجمل شاہپل نے بھی یہ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، ''ایک گستاخ جہنم میں چلا گیا۔‘‘

مقدمے کے فیصلے کے وقت جج ملبورن انمان نے کہا، ''آپ نے شدت پسندانہ مسلم نظریے کا اظہار کیا، جس میں آپ نے اپنے مذہب کی توہین کے الزام کسی اور کے ہاتھوں کسی کا سر قلم کر کے قتل کرنا شامل ہے۔‘‘

شاہپہل کو مارچ 2021 میں مرکزی برطانوی شہر نوٹنگھم سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی مجرم نے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے اس قتل کی وکالت کرنے والے پیغامات بھی ٹوئٹ کیے تھے۔

ستمبر 2020 میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو پر ہونے والے دوسرے حملے کے بعد بھی اس مجرم نے کچھ قابل اعتراض ٹوئٹس کیے تھے۔

’انسداد دہشت گردی کی خاطر یورپی یونین کی یکساں پالیسی‘

سماعت کے دوران شاہپل  نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف فالورز لینے کے لیے دوسروں کے نکتہ نظر کو ری ٹوئٹ کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ سامویل پیٹی نے اپنے اسکول کی ایک جماعت میں اظہارِ رائے کی آزادی کے تناظر میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک مقابلہ منعقد کروایا تھا۔

ع ت، ش ر (روئٹرز، اے ایف پی)